ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / نوازالدین صدیقی نے اپنے دفاع میں دستاویزی ثبوت جمع کئے

نوازالدین صدیقی نے اپنے دفاع میں دستاویزی ثبوت جمع کئے

Wed, 05 Oct 2016 19:41:37  SO Admin   S.O. News Service

مظفرنگر، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )چھوٹے بھائی کی بیوی کے ساتھ جہیزکے معاملے میں ہراساں کرنے کے الزام کا سامنا کر رہے اداکار نوازالدین صدیقی آج یہاں ایک تھانے میں حاضر ہوئے اور انہوں نے اپنے دفاع میں دستاویز پیش کئے۔سابق میں اس معاملے کو ثالثی کے لئے بھیج دیا گیا تھا اور دونوں فریقوں کو معاملہ حل کرنے کے لئے خواتین تھانے میں آنے کے لئے کہا گیا تھا۔نوازالدین کے بھائی منازالدین کی بیوی نے 30ستمبر کو الزام لگایا تھا کہ ان کے شوہر، اس کے جیٹھ-دیور فیض الدین،معزالدین اور نندسائمہ نے جہیز کی خاطر اس پر ظلم و ستم کیا،تاہم اداکار نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے شہرت کے لئے ایسا کیا ہے۔آفرین بھی آج تھانے میں موجود تھی۔تھانہ انچارج ممتا گوتم نے بتایا کہ معاملے کو ثالثی کے لئے بھیجا گیا تھا اور دونوں فریقوں کو ثبوت پیش کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔


Share: